لاہور: کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر ٹائٹل اپنا نام کرلیا۔

روایتی حریفوں کے درمیان فائنل مقابلہ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا اور دونوں ہاف میں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرتی رہیں۔

اس دوران بھارتی ٹیم اورانتظامیہ کی جانب سے امپائرز کے فیصلوں پرجان بوجھ کر احتجاج بھی کیا گیا جو کارگر ثابت نہ ہوا۔

گورنر پنجاب محمد سرور فائنل کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جبکہ بھارتی ٹیم کو 75 لاکھ روپے انعامی رقم دی گئی۔ 

ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن ایران نے حاصل کی اور آسٹریلیا کو 33 کے مقابلے میں 54 پوائنٹس سے شکست دی۔

خیال رہے کہ کبڈی ورلڈکپ پہلی بار پاکستان میں منعقد کیا گیا جس کے مقابلے لاہور، فیصل آباد اور گجرات میں ہوئے اور 9 ٹیموں نے حصہ لیا۔

Compliments: GEO NEWS

https://t20matches.com/wp-content/uploads/2020/02/214444_5454407_updates-1024x608.jpghttps://t20matches.com/wp-content/uploads/2020/02/214444_5454407_updates-300x300.jpgT20 HeroT20
لاہور: کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر ٹائٹل اپنا نام کرلیا۔ روایتی حریفوں کے درمیان فائنل مقابلہ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا اور دونوں ہاف میں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرتی رہیں۔ اس دوران بھارتی ٹیم اورانتظامیہ کی جانب سے...