سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منظوری دیدی
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم پاکستان بھیجنے کی منظوری دے دی۔

سری لنکن کرکٹ کے چیف تھلنگا سماتھیپالا کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی جانچ پڑتال کے بعد ٹیم کو پاکستان میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سری لنکن کرکٹ چیف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے اپنے سیکیورٹی ماہرین ہیں جنہوں نے پاکستان میں سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے بعد صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور خاص طور پر لاہور کو کلئیر قرار دیا۔
تھلنگا سماتھیپالا کے مطابق کسی بھی غیرملکی دورے کے لئے حکومت کی اجازت ضروری ہے تاہم ستمبر میں دورہ پاکستان کے دوران ایک ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں بھی کھیلا جائے گا۔
https://t20matches.com/2017/08/15/%d8%b3%d8%b1%db%8c-%d9%84%d9%86%da%a9%d9%86-%da%a9%d8%b1%da%a9%d9%b9-%d8%a8%d9%88%d8%b1%da%88-%d9%86%db%92-%d8%af%d9%88%d8%b1%db%81-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%8c-%d9%85%d9%86/News


Leave a Reply