Pakistan Women won HISTORICAL Series against West Indies Women Team
پاکستان ویمن ٹیم نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر مہمان ٹیم کے خلاف پہلی بار ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن کو 4 وکٹ سے شکست دی۔
ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 47.3 اوورزمیں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

ویسٹ انڈیز ویمنز کی سات کھلاڑی ڈبل فیگرمیں داخل نہ ہو سکیں۔ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو اور ڈائنا بیگ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان ویمن ٹیم نے مقررہ ہدف 47.2 اوورز میں 6 وکٹ پر حاصل کر لیا۔
سدرہ امین نے ایک بار پھر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز بنائے جب کہ ندا ڈار نے 26 اور جویریہ خان نے 24 رنز بنائے۔
پاکستان ویمن ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے سے بہتر رینکنگ والی ٹیم سے سیریز جیتی ہے۔
https://t20matches.com/2019/02/12/pakistan-women-won-historical-series-against-west-indies-women-team/https://t20matches.com/wp-content/uploads/2019/02/196867_4665221_updates.jpghttps://t20matches.com/wp-content/uploads/2019/02/196867_4665221_updates-300x300.jpgNews


Leave a Reply